کراچی: (دنیا نیوز) بابا گرونانک کی 550 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے سندھ بھر سے 800 سکھ یاتریوں کو لے کر سپیشل ٹرین کراچی سٹی سٹیشن سے لاہور روانہ ہوگئی، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سپشل ٹرین کی ربن کاٹ کر سکھ برادری کو روانہ کیا۔
سپیشل ٹرین سے روانگی کے موقع پر خوشی و مسرت سکھ یاتریوں کے چہروں پر عیاں تھی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل سپیشل ٹرین کو روانہ کرنے خود پہنچے، ربن کاٹ کر افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا سکھ برادری کے لیے وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر سپیل ٹرین کا انتظام کیا گیا۔
خوبصورت بینرز اور رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجی سپیشل ٹرین سکھ یاتریوں کو کل لاہور پہنچائے گی جہاں سے وہ بابا گرونانک کے جنم دن کی 3 روزہ تقریبات میں شرکت کے لیے ننکانہ صاحب پہنچیں گے۔