نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت کا حق سلامتی کونسل نے دیا ہے۔
جنرل اسمبلی سے مسئلہ کشمیر پرخطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ بھارت منظم انداز میں کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا نوآبادیت کے خاتمے کی بحث کشمیر کا مسئلہ حل کیے بغیر نامکمل ہے۔ حق خودارادیت کا نہ ملنا غیرقانونی تسلط اور ظلم کو فروغ دیتا ہے۔
ملیحہ لودھی نے نوآبادیت کے خاتمے کی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ کشمیر یواین کے ایجنڈے پر تصفیہ طلب مسائل میں سے ایک ہے۔