سری نگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ وادی کو جیل بنے آج ستر روز ہو گئے، دکانیں اور مین مارکیٹ بند، پبلک ٹرانسپورٹ بھی بدستور بند رہی جس کے سبب شہری انتہائی اذیت کا شکار ہیں۔
مقبوضہ وادی میں بھارتی جبری پابندیاں 70 ویں روز میں داخل ہو گئیں، وادی میں صورتحال بدستور کشیدگی کا شکار ہے، سری نگر سمیت کئی علاقوں میں کشمیریوں کا احتجاج جاری ہے۔
مظاہرین پر پیلٹ گنوں سے فائرنگ اور شیلنگ کی گئی، گھروں میں قید کشمیر کھانے پینے کی اشیاء کو ترس کر رہ گئے، کاروبار، دکانیں، تعلیمی ادارے بند ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج پانچ اگست سے اب تک تیرہ ہزار کشمیری نوجوانوں کو حراست میں لے چکی ہے۔