سرینگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے جبر کو آج 71 واں روز ہے، جگہ جگہ بھارتی فوجی تعینات ہیں۔ دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں۔ دنیا بھر سے وادی کا رابطہ مسلسل منقطع ہے۔
کرفیو لاک ڈاؤن اور بن شوں کا آج اکہترواں روز، کشمیری نوجوانوں نے بھارت کے جبر اور پابندیوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے بھرپور مظاہرے کیے، قابض مودی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور بھارتی فوج کو کشمیر سے نکل جانے کا مطالبہ کیا۔
مقبوضہ وادی میں حالات تاحال دگرگوں ہیں، سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے، دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں۔ دنیا بھر سے وادی کا رابطہ مسلسل منقطع ہے۔ کشمیری تاجروں کا کہنا ہے کہ دو ماہ سے زیادہ جاری کرفیو سے انہیں پانچ ارب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔