لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ڈینگی کے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں۔ راولپنڈی اور دیگر اضلاع میں دس ہزار سے زائد سینٹری پٹرول کو بھرتی کیا گیا ہے۔
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت کیبنٹ کمیٹی کا اجلاس سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ تمام گھروں کے روم کولرز کی صفائی اور تعلیمی اداروں میں ڈینگی سے بچاؤ سے متعلق آگاہی زیرو پیریڈ کو یقینی بنایا جائے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ انسداد ڈینگی مہم کی سرگرمیاں تیز کرنے سے ڈینگی کے کیسز میں واضح کمی واقع ہوئی ہے۔ ڈینگی بخار حاملہ خواتین کو زیادہ متاثر کر سکتا ہے۔ غفلت برتنے والے افسران کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے سرکاری ہسپتالوں میں اسلام آباد سے آئے کافی تعداد میں مریض زیر علاج ہیں۔ متاثرہ علاقہ جات میں تھرڈ پارٹی ویلی ڈیشن کروائی جا رہی ہے۔