اسلام آباد: (دنیا نیوز) بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ حکومت نے خود ہی اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کر دیا، کٹھ پتلی حکومت کو گھر بھیجنا ہے، جدوجہد جاری رہے گی، تمام مسائل کی وجہ وزیراعظم ہیں، انہیں گھر جانا پڑے گا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت پیپلزپارٹی کو دباؤ میں رکھنا چاہتی ہے، کٹھ پتلی حکومت سے لڑیں گے اور جدوجہد جاری رکھیں گے، عام آدمی کو مہنگائی اور ٹیکسز کے سونامی میں دھکیل دیا گیا، ہم غیر جمہوری قوتوں سے مقابلہ کرتے آئے ہیں، خان صاحب کو اپنی بات پر قائم رہنا چاہیے کہ احتجاج کیلئے تعاون کریں گے، عوام نااہل حکومت کو گھر بھیجنا چاہتے ہیں۔