الیکشن کمیشن: لاڑکانہ میں الیکشن مہم چلانے پر بلاول بھٹو کو نوٹس جاری

Last Updated On 13 October,2019 07:31 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لاڑکانہ میں الیکشن مہم چلانے پر بلاول بھٹو اور اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کو نوٹس جاری کردیا۔

تفصیل کے مطابق بلاول بھٹو کو لاڑکانہ کے حلقہ پی ایس گیارہ میں الیکشن مہم چلانا مہنگا پڑ گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے چیئرمین پیپلز پارٹی اور ایم این اے خورشید جونیجو کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

الیکشن مہم نے چلانے پر صوبائی وزرا ناصر شاہ، سہیل سیال، شبیر بجارانی، مشیر نثار کھوڑو اور اراکین سندھ اسمبلی کو بھی نوٹس جاری کیا ہے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے پی ایس گیارہ سے کامیاب امیدوار معظم علی خان کو ڈی نوٹیفائی کرتے ہوئے دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا ہے۔
 

Advertisement