سرینگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے جبر اور ظلم کا آج 81 واں روز ہے، دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں اور نظام زندگی مفلوج ہے۔ حریت کانفرنس نے کہا ہے حریت رہنماؤں نے تحریک آزادی کے لیے بڑی سے بڑی قربانیاں دی ہیں۔
مقبوضہ وادی میں پانچ اگست سے جبری پابندیاں اور ظلم مسلسل جاری ہے، جگہ جگہ بھارتی فوجی تعینات ہیں، دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ
پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے۔
حریت کانفرنس نے بھارتی گورنر کے بیان کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حریت رہنماؤں نے تحریک آزادی کے لیے بڑی سے بڑی قربانیاں دی ہیں. انہیں جیلوں میں ڈالا گیا، شہید کیا گیا اور ان کے خاندان والوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔