سری نگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 78ویں روز بھی لاک ڈاؤن اور کرفیو برقرار ہے، کشمیریوں کو ہسپتال اور ڈاکٹروں تک رسائی نہیں۔
مقبوضہ وادی میں بھارتی جبری پابندیوں کا آج 78واں روز ہے، پبلک ٹرانسپورٹ بند اور مواصلاتی رابطے نہ ہونے کی وجہ سے کشمیری عوام اور ڈاکٹرز کو ہسپتال جانے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ طلبا سکولوں، کالجز اور یونیورسٹی میں نہیں پہنچ پا رہے۔
دکانیں اور دیگر کاروباری مراکز بند رہے، 5 اگست کے بعد سے سرینگر کی جامع مسجد بند ہے۔ وادی میں بھارتی فوجیوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں ترک صدر کی جانب سے کشمیر کے بیان کے بعد نریندر مودی نے اپنا ترکی کا دورہ منسوخ کر دیا۔