سرینگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں پابندیوں کا آج 77واں روز ہے، کرفیو اور لاک ڈاؤن کے سبب عوام سخت مشکلات کا شکار ہیں، سیب کی فصل تباہ ہوگئی، تمام تر پابندیوں کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں۔
مقبوضہ وادی میں مسلسل لاک ڈاؤن سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، ٹرانسپورٹ دکانیں اور تعلیمی ادارے بند ہیں، باغات میں سیب گل سڑ رہے ہیں، کسانوں کا کہنا ہے کہ نقصان اٹھا لیں گے لیکن بھارت کے سامنے نہیں جھکیں گے، انٹرنیٹ بند ہونے کی وجہ آن لائن بزنس بھی ٹھپ ہو چکا ہے۔
حریت پسندوں نے بھارت سے آزادی کے لیے ریلیاں نکالیں، جس میں بچوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔