نیویارک: (دنیا نیوز) ملحیہ لودھی نے کہا ہے کہ بھارتی جارحانہ اقدام خطے کے امن و سلامتی کیلئے بڑا خطرہ ہیں، پلوامہ کے بعد پاکستان پر بلا اشتعال حملہ بھارتی عزائم کا ثبوت ہے۔
ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی میں بھارتی عسکریت پسندی کا پردہ چاک کر دیا۔ انہوں نے کہا بھارت کی عسکری پالیسیاں انتہا پسند رویئے کی عکاس ہیں، کشمیر میں بھارتی غیر قانونی اقدامات سے خطے کو سنگین خطرات ہیں، بھارت شدید اسلحے کی خریداری سے طاقت کے توازن کو نقصان پہنچا رہا ہے، پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے۔