راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے اور مسئلہ کشمیر پراپنا حقیقی کردار ادا کرتے رہیں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا ہے، دورے کے دوران پاک فوج کے سپہ سالار کو ایل او سی کی تازہ صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے اور مسئلہ کشمیر پر ہر قیمت پر اپنا حقیقی کردار ادا کرتے رہیں گے۔
COAS visited troops along LOC. Briefed on situation, Indian CFVs deliberately targeting civilians & response.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) October 16, 2019
“Kashmiris in IOJ&K are bravely facing Indian atrocities under continued siege. We shall never leave them alone and play our rightful role at whatever cost”, COAS. pic.twitter.com/wJ2eukA5cc
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔
پاک فوج کے سپہ سالار کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی عوام وادی کے محاصرے کے باوجود بھارتی جبر و تسلط کا بہادری کے ساتھ مقابلہ کر رہی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف نے دورے کے دوران جوانوں سے بھی ملاقات کی اور ان کے بلند حوصلے کو بھی سراہا۔