کشمیریوں سے یکجہتی اور بھارتی مظالم کیخلاف اسلام آباد کے شہریوں کا مارچ

Last Updated On 20 October,2019 09:32 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کشمیریوں سے یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف اسلام آباد کے شہریوں نے ملین مارچ کیا جس میں دنیا کا سب سے بڑا کشمیر کا جھنڈا بھی اٹھایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے مقبوصہ کشمیر میں ہونے والے مظالم اور دو ماہ سے زائد کے کرفیو کے خلاف شہر اقتدار میں ملین مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ مارچ ڈی چوک سے شروع ہو کر سنٹرز مال تک اختتام پذیر ہونا تھا۔

مارچ میں شرکا نے دنیا کا سب سے بڑا کشمیر کا جھنڈا بھی اٹھایا جن کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کشمیر کو جلد ازادی ملے۔ مارچ میں مختلف مکتب فکر کے علاوہ سیاسی شخصیتوں نے بھی شرکت کی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہمنا محمد علی خان کا کہنا تھا کہ کشمیری بہن بھائی اپنے آپ کو اکیلا نہ سمجھیں ہم ہر وقت ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ملین مارچ میں خواتین شرکا کا بھی جوش قابل دید تھا۔