اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اعظم خان کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر 2 کا جج تعینات کر دیا گیا، اعظم خان جعلی اکاونٹس سمیت دیگر کرپشن کیسز کی سماعت کریں گے۔
ارشد ملک کیخلاف ویڈیو سکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد سے اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر دو کے جج کا عہدہ خالی تھا، وزارت قانون نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اعظم خان کو تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق محمد اعظم خان کو 3 سال کے لئے جج احتساب عدالت مقرر کیا گیا ہے، احتساب عدالت کے جج کی تقرری نیب آرڈیننس 1999 کے تحت کی گئی، محمد اعظم خان بینکوں سے متعلق خصوصی عدالتوں کے جج رہ چکے ہیں۔