الیکشن کمیشن: 2018 انتخابات میں دھاندلی کیخلاف شکایات کے اعداد و شمار جاری

Last Updated On 25 October,2019 02:28 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے 2018 کے انتخابات میں دھاندلی کیخلاف شکایات کے اعداد وشمار جاری کر دیئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن میں انتخابی عذرداریوں کیخلاف 2018 کے انتخابات میں 2013 کی نسبت کم درخوستیں دائر ہوئیں، الیکشن کمیشن میں دھاندلی کے خلاف 2013 کے انتخابات میں 658 درخواستیں دائر کی گئی جبکہ 2018 میں الیکشن کمیشن کو 465 درخواستین موصول ہوئیں۔

پنجاب کی جانب سے دائر کی گئی انتخابی عذر داریوں کی 139 درخواستوں میں سے 92 نمٹا دی گئیں، سندھ کی 79 پٹیشنز میں سے 19 نمٹا دی گئیں جب کہ 60 ابھی زیرالتوا ہیں۔ خیبرپختونخوا کی 39 میں سے 26 اور بلوچستان میں 56 میں سے 53 انتخابی عذرداریوں کی درخواستیں نمٹائی گئیں، کسی بھی جماعت یا امیدوار نے آر ٹی ایس کیخلاف کوئی درخواست نہیں دی۔