اسلام آباد: (دنیا نیوز) جے یو آئی ف کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللہ افغانی نکلے، نادرا کے مطابق سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ پاکستان کے شہری نہیں ہیں۔
حافظ حمد اللہ کو نادرا نے غیر ملکی قرار دے دیا۔ جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حمد الله کا شناختی کارڈ ایک سال سے بلاک ہے، شناختی کارڈ نادرا کی جانب سے بلاک کیا گیا ہے۔
نادرا کے مراسلے پر پیمرا نے حافظ حمد اللہ کی ٹی وی کوریج پر پابندی لگا دی۔ پیمرا نے ہدایت کی کہ تمام ٹی وی چینلز اپنے پروگراموں مدعو نہ کریں۔