اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آج کے دن پاکستانی اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر بھارتی جابرانہ قبضے کے خلاف یوم سیاہ منا رہے ہیں۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان اور اس کے عوام کشمیریوں کے ساتھ مکمل یکجہتی، غیر متزلزل حمایت اور ہر محاذ پر ڈٹ کر ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ کشمیری بھارتی ظلم اور بربریت کا جرات اور استقامت سے مقابلہ کر رہے ہیں۔
آج کے دن پاکستانی اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر بھارتی جابرانہ قبضے کے خلاف یوم سیاہ منارہے ہیں۔پاکستان اوراس کےعوام کشمیریوں کے ساتھ مکمل یکجہتی،غیر متزلزل حمایت اور ہرمحاذپر ڈٹ کرساتھ دینے کےعزم کااعادہ کرتے ہیں۔ کشمیری بھارتی ظلم اور بربریت کا جرات اوراستقامت سے مقابلہ کررہے ہیں۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) October 27, 2019
انہوں نے کہا کہ حق خودارادیت کے حصول کیلئے کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، بھارت جان لے کہ حق، سچ اور اصول پر کھڑی قوم کو کوئی بندوق، جبر اور ظلم شکست نہیں دے سکتا۔
حق خودارادیت کے حصول کیلئے کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔بھارت جان لے کہ حق، سچ اور اصول پر کھڑی قوم کو کوئی بندوق، جبر اور ظلم شکست نہیں دے سکتا۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) October 27, 2019