اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد میں جمعیت علماء اسلام ف کے دھرنے کا دوسرا روز ہے، آزادی مارچ کے شرکا نے پشاور چوک پر ڈیرے ڈال لئے، اسلام آباد کی بیشتر سٹرکیں بند جبکہ ریڈ زون مکمل سیل ہے، اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے دوپہر 2 بجے پنڈال میں ہی اجلاس بلا لیا۔
دوسری جانب آزادی مارچ میں مولانا فضل الرحمان نے حکومت کل تک کا وقت دے دیا۔ جے یو آئی ف کے سربراہ نے کہا وزیراعظم دو دن میں استعفیٰ دے دیں ورنہ اگلے دن اپنا فیصلہ کریں گے۔
ادھر مولانا فضل الرحمان نے اعلان کے بعد وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا، بنی گالہ میں ہونیوالے ا جلاس میں 21 ارکان شریک ہوں گے جس میں اپوزیشن کے احتجاج سمیت ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، پی ٹی آئی کور کمیٹی آزادی مارچ سے متعلق لائحہ عمل طے کرے گی۔
پرویزخٹک اپوزیشن کے احتجاج کے حوالے سے کور کمیٹی کو بریفنگ دیں گے، مذاکراتی کمیٹی کی تجاویز کی روشنی میں بھی آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔