جعلی اکاؤنٹ، ٹی ٹی، اقامہ، کمیشن اور کرپشن والے سب ایک جگہ جمع ہو گئے، مراد سعید

Last Updated On 01 November,2019 06:52 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آزادی مارچ پر وزیر مواصلات مراد سعید نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گاؤں کے سارے چور جب مل جائیں تو سمجھو تھانیدار ایماندار آیا ہے۔

اپوزیشن کے آزادی مارچ اور جلسے پر ‏دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو میں مراد سعید نے کہا کہ ہمارے احتجاج میں کارکنوں پر تشدد کیا گیا لیکن ہم نے کہیں بھی راستے بلاک نہیں کیے، ہم نے ان کے مارچ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی۔ ان کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا کہ کہیں کنٹینرنہیں ہوگا۔ انہوں نے صرف جلسہ کرنے کا کہا تھا۔

مراد سعید نے کہا کہ ان کی سیاست کبھی عوامی نہیں رہی۔ ان لوگوں کے پاس کوئی بیانیہ ہی نہیں ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے دھاندلی کیخلاف کسی عدالت میں اپیل نہیں کی۔ جبکہ دوسری جانب عمران خان نے کرپشن کے خاتمے اور دو نہیں ایک پاکستان کا نعرہ لگایا۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو کشمیر کمیٹی کی چیئرمین شپ چلے جانے کا دکھ ہے، ان کے جانے کے بعد آج کشمیر کی آواز دنیا تک پہنچی ہے، انھیں بنگلا نمبر 22 کی یاد ستاتی ہے۔
 

Advertisement