اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) آزادی مارچ کو دیکھنے کے لئے کھنہ پل پر موجود 5 شہری پل سے نچے گر گئے
آزادی مارچ کو دیکھنے کے لئے کھنہ پل پر موجود 5 شہری پل سے نچے گر گئے جن میں سے دو افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے ، عینی شاہدین کے مطابق دو پلوں کے درمیان جگہ خالی تھی اور اندھیرے کی وجہ سے لوگ اسے پار کر تے ہو ئے لاعلمی میں نیچے جا گرے ، جاں بحق ہونے والوں میں 13سالہ طلحہ اور 40سالہ شفقت عباسی شامل ہیں جبکہ اخلاق عباسی شدید زخمی ہیں ، دیگر افراد معمولی زخمی ہو ئے ، زخمیوں کو پہلے نجی ہسپتال اور بعدازاں پمز منتقل کر دیا گیا