جے یو آئی کے احتجاج کو لوگوں نے مسترد کر دیا ہے، اجمل وزیر

Last Updated On 31 October,2019 06:21 pm

پشاور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ کے مشیر اجمل خان وزیر نے کہا ہے کہ مولانا کا کونسا ایجنڈا ہے۔ خیبر پختونخوا میں جہاں سے لوگ جانا چاہتے ہیں، راستے کھلے ہیں، آزادی مارچ کے لیے لوگ نہیں نکل رہے تو گاڑیوں پر پابندی کا بہانہ بنایا جا رہا ہے۔

اجمل وزیر کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر بنی کمیٹی کے احکامات پر عملدرآمد کر رہے ہیں۔ ٹرانسپورٹ ہماری نہیں بلکہ پرائیویٹ پراپرٹی ہے۔ ہم نے ٹرانسپورٹر کو جانے یا نہ جانے کے حوالے سے کچھ نہیں کہا ہے۔ جمعیت والوں کے پاس اگر کوئی ثبوت ہے، تو سامنے لائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ کے حوالے سے کوئی ناخوشگوار واقع سامنے نہیں آیا۔ جے یو آئی کے احتجاج کو لوگوں نے مسترد کر دیا ہے۔
 

Advertisement