اسلام آباد: (دنیا نیوز) اپوزیشن کی رہبر کمیٹی سے مذاکرات کرنے والے حکومتی وفد کے سربراہ پرویز خٹک نے واضح کیا ہے کہ پرامن آزادی مارچ میں رکاوٹ ڈالی ہے نہ ڈالیں گے، معاہدے کے مطابق تمام سہولیات دی جائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم درانی سے رابطے میں ہیں۔ خلاف ورزی پر قانون اپنا راستہ بنائے گا۔ شہریوں کے جان ومال کو نقصان پہنچانے والوں سے نمٹا جائے گا۔
دوسری جانب سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم امن پسند لوگ ہیں، سیاسی سرگرمیاں پسند کرتے ہیں، میرا آفس مذاکرات کے لیے ہر وقت کھلا ہے۔