اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے مولانا کو ایک بار پھر انتخابی میدان میں اترنے کا چیلنج کر دیا۔ انہوں نے کہا مولانا تیار ہوں میں اپنی جیتی ہوئی نشست چھوڑتا ہوں۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا مولانا کو چیلنج کرتا ہوں وہ دوبارہ انتخابات جیت کر دکھائیں، مولانا چاہیں تو ہر پولنگ سٹیشن میں کیمرے لگا کر انتخابات لڑ لیں، اداروں پر تنقید بند کریں ہمت ہے تو چیلنج قبول کریں، مولانا دھرنے کے ساتھ میرے بھیجے ہوئے نوٹس کا بھی جواب دیں۔
وفاقی وزیر نے مولانا کے حلقہ میں جلسہ کرنے کا بھی اعلان کیا اور کہا مولانا کے حلقے میں دوگنی عوامی طاقت کا مظاہرہ کروں گا، اپوزیشن کے جلسے سے زیادہ بڑا جلسہ کروں گا، الیکشن ہارنے والا شخص کس منہ سے وزیراعظم کا استعفیٰ مانگ رہا ہے۔