اقوام متحدہ میں نئے مستقل مندوب منیر اکرم نے عہدہ سنبھال لیا

Last Updated On 03 November,2019 11:10 pm

نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ میں نئے مستقل مندوب منیر اکرم نے عہدے کا چارج سنبھال لیا، اس سے قبل بھی وہ 6 سال اس اہم عہدے پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

منیر اکرم نے مستقل مندوب کی حیثیت سے پہلا بیان جاری کیا کہ پاکستان خطے میں تمام پڑوسی ممالک کیساتھ امن کاخواہاں ہے، پاکستان کشمیریوں کی اصولی حمایت جاری رکھے گا، اقوام متحدہ میں بھارتی جارحیت اور کشمیر میں ریاستی مظالم اجاگر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی اورعلاقائی امن و سلامتی، تخفیف اسلحہ اور موسمیاتی تغیرکیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔ اسلام دشمن بیانیوں کےتدارک، کرپشن اور منی لانڈرنگ کیخلاف کوششوں میں تیزی ترجیح ہے۔

واضح رہے کہ نئے مستقل مندوب نے اس سے قبل 2002 سے 2008ء تک اقوام متحدہ میں فرائض سرانجام دیئے، انہیں ملیحہ لودھی کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔

 

Advertisement