اسلام آباد: (دنیا نیوز) بھارتی سیاسی و سماجی رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے سینٹر فیصل جاوید سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور 9 نومبر کو کرتار پور میں دنیا کے سب سے بڑے گردوارے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا اعلان کیا۔
نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا دربار صاحب کے افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے نہایت بے قرار ہوں، دنیا بھر میں بسنے والے کروڑوں سکھ اپنی مقدس دھرتی کی زیارت کیلئے بیتاب ہیں، بابا گرونانک جی کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر دربار صاحب کا افتتاح تاریخی موقع ہے، حکومت پاکستان خصوصاً وزیراعظم عمران خان کے شکرگزار ہیں۔
سابق بھارتی کرکٹر نے وزارت خارجہ کو خط میں کہ انہیں متعدد بار اجازت مانگنے کے باوجود پاکستان نہیں جانے دیا جا رہا۔ اگر ان کے تیسرے خط کا بھی جواب نہیں دیا گیا تو وہ خود ہی پاکستان چلے جائیں گے۔
سدھو کی بڑھتی مقبولیت سے حواس باختہ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا کہ کرتارپور راہداری تاریخی معاملہ ہے، یہ ضروری نہیں کہ کسی انفرادی شخص کو معاملے پر زیادہ اہمیت دی جائے۔