لاہور: (دنیا نیوز) مشرقی پنجاب میں سکھ کیمونٹی پاکستان کی دیوانی ہو گئی، سکھ لڑکیاں عمران خان کے گیت گانے لگیں جبکہ جالندھر شہر میں پاکستانی پرچم لہرا دیئے گئے۔
کرتار پور راہدری کھولنے پر سکھ کیمونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ سکھ لڑکیوں نے پنجابی زبان میں گائے گیت میں عمران خان اور نوجوت سنگھ سدھو کو لمبی عمر کی دعائیں کیں۔ سکھ نوجوانوں نے بھی گانا گاتے ہوئے پنجاب میں لوگوں کی خوشیوں کی بات کی۔
دوسری جانب سکھ نوجوانوں نے جالندھر شہر میں پاکستانی پرچم لہرا دیئے، وجے کالونی میں کئی گھروں پر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا۔ مشرقی پنجاب میں کئی مقامات پر وزیر اعظم عمران خان اور نوجوت سنگھ سدھو کے تعریفی بینرز بھی آویزاں کر دیئے گئے۔