دنیا بھر سے 50 ہزار سکھ پاکستان پہنچ رہے ہیں، بھارت سے آمد شروع

Last Updated On 06 November,2019 10:01 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) بابا گورونانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے دنیا بھر سے 50 ہزار کے لگ بھگ سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد متوقع ہے، بھارت سے سکھ یاتری پاکستان پہنچنا شروع ہوگئے۔

ننکانہ صاحب کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق ماضی میں تین سے پانچ ہزار تک سکھ یاتری ان تقریبات میں شرکت کیلئے آیا کرتے تھے لیکن اس بار یاتریوں کی ریکارڈ تعداد متوقع ہے۔ یورپ سے بس کے ذریعے آنے والا سکھوں کا ایک امن وفد بھی ننکانہ صاحب پہنچ چکا ہے۔
؂م

نگل کو جب بھارت سے آنیوالے سکھ یاتری واہگہ کے راستے پاکستان میں داخل ہوئے تو ان کو چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر احمد کی طرف سے پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ پاکستان سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سر دار ستونت سنگھ، ڈپٹی سیکرٹری عمران گو ندل، ترجمان بورڈ عامر حسین ہا شمی و دیگر سکھ رہنما وافسر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

شرمنی گورودوارہ پربندھک کمیٹی کے پارٹی لیڈر گرومیت سنگھ بوس نے کہا ہمیں یہاں آ کر بہت خوشی ہوئی ہے، عمران خان نے وہ کام کر دکھایا جس کو تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی، ہم امن و بھائی چارے کا پیغام لے کر آئے ہیں۔ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ عامر احمد نے کہا 550 ویں جنم دن کی مرکزی تقریب 12 نومبر کو ننکانہ صاحب میں ہو گی، مہمانوں کو فول پروف سکیورٹی اور مکمل سہولیات دی جائیں گی۔ دس روزہ قیام کے دوران سکھ یاتری کرتارپور صاحب میں راہداری کی افتتاحی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔