کوئٹہ: (دنیا نیوز) بابا گرو نانک کی 550 سالگرہ میں شرکت کے لیے آنے والے سکھ یاتری مختلف ممالک کا سفر کرتے ہوئے کوئٹہ پہنچ گئے۔
امن کا پیغام لیے کینڈا سے تعلق رکھنے والے سکھ یاتری کوئٹہ پہنچ گئے، ایک خاتون سمیت 7 سکھ یاتریوں نے اپنا سفر کینیڈا سے 10 ستمبر کو شروع کیا اور مختلف یورپی ممالک سے ہوتے ہوئے براستہ ایران پاکستان میں داخل ہوئے اور یہاں سے کرتار پورجائیں گے۔
جہاں بابا گرونانک کی 550 سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کریں گے، مہمانوں کا استقبال اقلیتی قومی و صوبائی اراکین اسمبلی نے کیا۔ سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کرتار پور راہداری کھول کر پوری دنیا کے سکھوں کے دل جیت لیے۔
سکھ یاتریوں کا قافلہ کرتارپور میں بابا گرونانک کی سالگرہ کی تقریبات میں شریک ہو کر واپس جاتے ہوئے دنیا بھر میں امن کا پیغام بھی لے کر جائیں گے۔