عدم اعتماد کا انجام سنجرانی کیخلاف تحریک جیسا ہوگا: قاسم سوری

Last Updated On 10 November,2019 12:20 pm

اسلام آباد: (رونامہ دنیا) ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کہتے ہیں نواز شریف کو شدید علالت پر ریلیف ملا، پیپلز پارٹی بھی آصف زرداری کیلئے ریلیف چاہتی ہے تو عدالت سے رجوع کرے، قومی اسمبلی میں ان کیخلاف آنیوالی تحریک کا انجام ویسا ہی ہوگا جیسا چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف تحریک کا ہوا۔

ان کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کی صحت کے معاملے پر سیاست نہیں کرنی چاہئے، وہ شدید بیمار تھے ہم نہیں چاہتے انہیں کچھ ہو اور اس وجہ سے انہیں ریلیف دیا گیا، اس معاملے پر سیاست نہیں کرنا چاہتے، میاں نواز شریف کو عدالت نے طبی بنیادوں پر علاج کی اجازت دی، پیپلز پارٹی بھی سمجھتی ہے کہ آصف زرداری اتنے ہی بیمار ہیں تو عدالت سے رجوع کریں، جو بھی عدالت کا حکم ہوگا حکومت اس پر عملدرآمد کرے گی۔