ملتان: (دنیا نیوز) جشن عید میلادلنبیﷺ کی خوشی میں ملتان میں حلوے کی 100 من وزنی دیگ تیار کی گئی، حلوہ پکانے میں 20 سے زائد کاریگروں نے حصہ لیا۔
ممتاز آباد کے علاقے میں 100 من وزنی 12 فٹ اونچی اور 8 فٹ چوڑی حلوے کی دیگ تیار کی گئی جس میں 3 سو کلو سوجی، 4 سو کلو میدہ، 12 سو کلو چینی، دیسی گھی اور 25 من ڈرائی فروٹس ڈالے گئے تاہم دیگ کو پکانے کیلئے 20 سے زائد کاریگروں نے سیڑھی کی مدد بھی حاصل کی۔
100 من لذیز حلوے کی دیگ کو تبرک کے طور پر شہریوں میں تقسیم کیا گیا تاہم حلوے کا لنگر بانٹنے والے منتظمین کا کہنا تھا کہ آئندہ سال حلوے کی تعداد کو بڑھا کر روایت کو برقرار رکھیں گے۔
حلوے کی تقسیم کے دوران درود و سلام اور ذکر کیساتھ ملکی سالمیت کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔