آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی، تھر پارکر سمیت کئی علاقوں میں 25 افراد جاں بحق

Last Updated On 15 November,2019 11:10 am

تھر: (دنیا نیوز) سندھ میں آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی، تھر پارکر سمیت کئی علاقوں میں 25 افراد جان کی بازی ہار گئے، متعدد زخمی ہوئے۔

بارش اور آسمانی بجلی گرنے سے تھر پارکر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں بڑی تعداد میں لوگ لقمہ اجل بنے، سیکڑوں مویشی بھی ہلاک ہوئے، علاقے میں فضا سوگوار ہے۔

افسوسناک واقعے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی تدفین کر دی گئی، آسمانی بجلی گرنے سے سانگھڑ کے علاقے اچھڑو تھر میں بھی جانی نقصان ہوا، تھرپارکر کی ضلع انتظامیہ نے ایمرجنسی نافذ کر کے نقصانات کی تفصیلات جمع کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا، ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔

بڑے پیمانے پر ہونیوالے نقصانات پر ابھی تک وفاقی اور صوبائی حکومت نے تھرپارکر کو آفت زدہ قرار نہیں دیا۔ ادھرقصور کے قریب کوٹ رادھا کشن میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔