سکھر: (دنیا نیوز) نیب سکھر نے کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے سابق ڈائریکٹر فوڈ سندھ انیس الرحمان کو کرپشن کیس میں حراست میں لے لیا۔
انیس الرحمن سندھ ہائیکورٹ کراچی میں ضمانت کے لیے پیش ہوئے تھے۔ نیب سکھر نے سماعت سے واپسی پر انھیں حراست میں لے لیا۔ سابق ڈائریکٹر فوڈ سندھ پر سکھر، خیرپور، گھوٹکی اور نوشہروز میں گندم کی بوریوں کی خورد برد کا الزام ہے۔
نیب ذرائع کا دعویٰ ہے کہ گندم کی بوریوں کی خورد برد سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔ گرفتار ملزم کو جمعرات کو احتساب عدالت کراچی میں پیش کیا جائے گا۔ ملزم کو احتساب عدالت سے ایک روزہ راہداری ریمانڈ لے کر سکھر منتقل کیا جائے گا۔