میاں نواز شریف واپس نہ آئے تو کون ذمہ دار ہوگا؟ نیب ذرائع

Last Updated On 12 November,2019 06:31 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے میاں نواز شریف کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے سابق وزیراعظم بیرون ملک گئے اور واپس نہ آئے تو کون ذمہ دار ہوگا؟

نیب ذرائع کے مطابق تین مقدمات میں نواز شریف ملزم ہیں جبکہ ایک میں سزا ہو چکی ہے۔ مقدمات میں حاضری یقینی بنانے کیلئے حکومت طریقہ کار طے کرے۔

کہا گیا ہے کہ بیرون ملک جانے کے بعد ملزم پر کوئی اختیار نہیں ہوتا۔ نیب نے انسانی ہمدردی کے طور پر ضمانت کی مخالفت نہیں کی۔ بیرون ملک بھیجنا وفاقی حکومت کا اختیار ہے۔

خیال رہے کہ پی ایم ایل این کے ذرائع نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر کہا ہے کہ انھیں 8 ہفتے کی ضمانت ہوئی، حکومت کس بات کی تاریخ مانگ رہی ہے؟ لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت میں پہلے ہی مچلکے جمع ہیں، 8 ہفتے کی تو ضمانت ہے۔ علاج شروع ہوگا تو تب پتا چلے گا کہ کب واپسی ہوگی۔