راولپنڈی: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے کرپشن کیسز میں جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما اکرم خان درانی کو جمعہ 08 نومبر کو طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی نے اکرم خان درانی کو بیان کے لیے طلب کیا ہے۔ اکرم خان درانی سے تین کرپشن کیسز پر تفتیش ہوگی۔ ان سے اثاثہ جات، غیر قانونی بھرتیوں اور مساجد کے پلاٹس کی الاٹمنٹ پر تفتیش کی جائے گی۔
نیب ذرائع کے مطابق اکرم خان درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری ہو رہی ہے جبکہ ان کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کی انکوائری بھی جاری ہے۔