لاہور: (دنیا نیوز) منی لانڈرنگ کیس میں بڑی پیش رفت، احتساب عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دے دیا، عدالت نے سلمان شہباز کی تمام جائیدادوں کو قرق کر لیا۔
نیب حکام نے منی لانڈرنگ کیس میں بار بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر سلمان شہباز کی جائیدادوں کو قرق کرنے اور اشتہاری قرار دینے کی استدعا کی تھی۔ نیب نے موقف اختیار کیا کہ سلمان شہباز کی رہائش گاہ پر بھی تحقیقات کے لیے گئے تاہم سلمان شہباز وہاں موجود نہیں تھے، عدالت سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دینے کا حکم دے۔
عدالت نے سلمان شہباز کی رقوم منجمد کر دیں جبکہ سلمان شہباز کی زرعی اراضی سمیت تمام جائیدادوں کو ضبط کرنے کا حکم دیتے ہوئے اشتہاری قرار دے دیا۔