اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیب ذرائع کے مطابق سیدپور ماڈل ویلیج کی تعمیر کے بعد ٹھیکیدار نے سرکاری زمین پر قبضہ کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے سی ڈی اے زمین پر قبضہ کرنے والے ٹھیکیدار حیات مندوخیل کو گرفتار کر لیا ہے۔ سیدپور ماڈل ویلیج کی تعمیر کے بعد ٹھیکیدار نے سرکاری زمین پر قبضہ کیا تھا۔
نیب کے مطابق ٹھیکیدار حیات مندوخیل نے سرکاری زمین پر قبضہ کرکے سائٹ آفس بنائے اور سی ڈی اے کی زمین پر قبضہ کرکے 45 کروڑ کا نقصان پہنچایا۔