جعلی اکاؤنٹس کیس: چیئرمین اوورسیز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی اعجاز ہارون گرفتار

Last Updated On 21 November,2019 06:01 pm

کراچی: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اوورسیز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے چیئرمین اعجاز ہارون کو گرفتار کر لیا ہے۔

یہ کارروائی نیب راولپنڈی کی جانب سے کی گئی۔ اعجاز ہارون کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم پر بطور سیکرٹری کڈنی ہلز ہاؤسنگ سکیم میں پلاٹ دینے کا الزام ہے۔

اعجاز ہارون نے اومنی گروپ کو 12 پلاٹ فرضی ناموں پر جاری کیے۔ ان پلاٹوں کی الاٹمنٹ غیر قانونی طریقے سے کی گئی اور پلاٹوں کیلئے 144 ملین روپے کی رقم 2 جعلی اکاؤنٹس سے ادا کی گئی۔