اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں اپنے آئین عوام کے سامنے رکھیں۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے تمام 125 سیاسی جماعتوں کو مراسلہ بھجوایا۔ تحریک انصاف، مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم، ق لیگ، جے یو آئی (ف) سمیت تمام پارلیمانی، غیر پارلیمانی جماعتوں کو مراسلے بھجوائے۔
الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو مراسلہ لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنی ویب سائٹس بنائیں، سیاسی جماعتیں ویب سائٹس پر پارٹی آئین جاری کریں۔
الیکشن کمیشن نے حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں ویب سائٹس پر پارٹی عہدیداروں کی تفصیلات جاری کریں، سیاسی جماعتیں مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کی مکمل تفصیلات جاری کریں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکش ایکٹ کے تحت تمام جماعتیں ویب سائٹس بنا کر پارٹی آئین، عہدیداروں کی تفصیلات جاری کرنے کی پابند ہیں۔