کراچی: (دنیا نیوز) قومی ائیر لائن سے اندرون اور بیرون ملک سفر کرنے والے مسافر کو اب اضافی سامان پر دگنی رقم ادا کرنا ہوگی۔
پی آئی اے سے اندرون اور بیرون ملک جانے والے مسافروں کو اضافی سامان پر رقم ادا کرنا ہوگی۔ ترجمان قومی ایئرلائن کے مطابق اندرون ملک پروازوں پر اضافی دس کلو والے پیس پر 5800 روپے ادا کرنا ہوں گے۔
کراچی سے دبئی کی پرواز پر 2500 اور جدہ کی پرواز پر 800 روپے فی کلو اضافی سامان پر ادا کرنا ہوں گے۔ کراچی سے کینیڈا ٹورنٹو پرواز پر 27 کلو کے اضافی بیگج پر 25000 روپے ادا کرنے ہوں گے جبکہ لندن جانے والے مسافر اضافی فی کلو سامان پر تین ہزار پانچ سو ادا کریں گے۔