وفاقی حکومت کی جانب سے بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں

Last Updated On 29 November,2019 11:45 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دئیے گئے۔ پاناما کیس میں جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کر دیا گیا۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق گریڈ 22 کے افسر یوسف نسیم کھوکھر کو سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی حسن ناصر جامی کو تبدیل کرکے سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن، سیکرٹری انڈسٹریز عامر اشرف خواجہ سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی، حبیب الرحمان گیلانی کو سیکرٹری ریلویز تعینات کر دیا ہے۔

گریڈ 22 کے افسر شاہ رخ نصرت، سردار اعجاز احمد خان جعفر، سیکرٹری پاورٹی ایلویشن شائستہ سہیل، نور احمد، ڈی جی ایف آئی اے بشیر احمد اور حکومت پنجاب میں خدمات انجام دینے والے گریڈ 21 کے افسر طاہر خورشید، ظفر اقبال، گریڈ 20 کے افسر محمد آصف بلال لودھی، ڈاکٹر شعیب اکبر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکومت نے گریڈ 21 کے افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دیتے ہوئے ڈاکٹر اللہ بخش ملک سیکرٹری قومی صحت سروس اور ریگولیشن، پرویز عباس سیکرٹری اقتصادی، ڈاکٹر پرویز احمد خان سپیشل سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ، علی رضا بھٹہ کو سیکرٹری پاورٹی الیویشن ڈویژن اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا چارج بھی انہی کے پاس رہے گا۔

افضل لطیف کو سیکرٹری انڈسٹریز، محمد علی شاہزادہ خصوصی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، کیپٹن (ر) احمد لطیف کو ایم ڈی نیشنل پولیس فاؤنڈیشن، مشتاق احمد مہر آئی جی ریلوے تعینات کر دیا ہے۔

حکومت نے گریڈ 21 کے افسران محمد الیاس، عمران ناصر خان، بابر حیات تارڑ، آئی جی پنجاب محمد شعیب دستگیر، محمد طاہر، زاہدہ پروین کو گریڈ 22 میں ترقی دے دی ہے اور وہ وہی تعینات رہیں گے۔

گریڈ 21 کے افسر واجد ضیا کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کر دیا ہے۔ گریڈ 21 کے ڈاکٹر شہزاد خان بنگش کو ڈی جی پاسپورٹ، گریڈ 21 کے افسر شیر اگفن خان کو ایڈیشنل سیکرٹری فوڈ سیکورٹی، گریڈ 21 کے افسر ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کو سیکڈیشنل سیکرٹری داخلہ ڈویژن، گریڈ 21 کے افسر جواب پال کو ایڈیشنل سیکرٹری وزیراعظم آفس، عیسیٰ اسلم ڈار کو ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی، گریڈ 21 کے افسر محمد ایوب چودھری کو ایڈیشنل سیکرٹری پیٹرولیم ڈویژن، گریڈ 21 کے عشرت علی کی خدمات حکومت پنجاب کے سپرد کر دی گئی ہیں۔

گریڈ 21 کے افسر حامد یعقوب شیخ کی خدمات حکومت پنجاب کے سپرد، گریڈ 20 کے افسر احمد رضا سرور اور کیپٹن (ر) اسد اللہ خان کی خدمات حکومت پنجاب کے سپرد کر دی ہیں۔

حکومت نے ایف آئی اے میں گریڈ 20 کے افسر محمد وصال فخر سلطان، محمد وقار عباسی، محمد طارق چوہان، اختر حیات کو سٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

حکومت نے سندھ حکومت میں خدمات انجام دینے والے گریڈ 20 کے افسر عرفان علی بلوچ، نیکٹا میں تعینات گریڈ 20 کے افسر فیصل علی راجہ، گریڈ 19 کے افسر عثمان ریاض کی خدمات ایف آئی اے کے سپرد کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، متعدد افسران کے تقرر اور تبادلے