اسلام آباد: (دنیا نیوز) سراج الحق نے کہا ہے کہ اندرونی سیاسی اختلافات کی وجہ سے کشمیر کا ایشو دب گیا، نیشنل ایکشن پلان کی طرح کشمیر سے متعلق بھی پلان دیا جائے، 22 دسمبر کو اسلام آباد میں روڈ میپ کا اعلان کریں گے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا اب تو حکومت کو کشمیر پر ہر جمعہ کو احتجاج کرنا بھی بھول گیا ہے، وزرا کو کشمیر کا سوال کریں تو ناراضگی محسوس کرتے ہیں، پاکستان بھارت کے ساتھ شملہ و لاہور معاہدے توڑ دے۔ انہوں نے کہا 22 دسمبر کو چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر سے لاکھوں لوگ سوئے ہوئے حکمرانوں کو کشمیر پر جگانے کے لئے اسلام آباد آئیں گے اور پیغام دیں گے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کشمیر کو کسی صورت بھلانے نہیں دیں گے، مودی بابری مسجد کی جگہ مندر کا فیصلہ لے چکا، مقبوضہ کشمیر ہڑپ کرچکا، اب وہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان پر قبضے اور پاکستان کا پانی مکمل بند کرنے کے پلان پر عمل پیرا ہے۔