اسلام آباد: (دنیا نیوز) فخرم امام نے کہا ہے کہ کشمیر میں سپیشل فورسز کے اہلکار بچیوں کو اغوا کر رہے ہیں، لاپتہ بچوں کے بارے میں کسی کو علم نہیں کہ یہ کہاں گئے۔
چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام کا کہنا ہے کہ مودی نے آسام کے 19 لاکھ شہریوں کو شہریت سے محروم کیا، مودی سرکار نے جنت نظیر وادی کو جہنم بنا دیا، بھارتی فوجیوں نے کشمیری بچیوں کی عصمت دری کو ہتھیار بنالیا، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اسپیشل سروسز گروپ بھیج دیئے۔
فخر امام کا کہنا تھا پہلے سے موجود 9 لاکھ بھارتی فوجیوں کے مظالم ڈھکے چھپے نہیں، انڈین سپیشل سروسز گروپ نے کشمیر میں بربریت کا بازار گرم کر دیا، بھارتی فوج کشمیری بچوں کو اٹھا رہی ہے، عالمی برادری کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوائے۔