اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم عمران خان سے قانونی ٹیم نے ملاقات کی اور عدالتی کارروائی سے متعلق بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں اٹارنی جنرل انور منصور بھی شریک ہیں۔ عمران خان کو عدالتی کاروائی سے متعلق بریفنگ دی گئی، عدالتی احکامات کی روشنی میں مسودہ کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ عدالت عظمی میں جمع کروانے کے لیے نئی سمری پر بھی مشاورت کی گئی۔