لندن: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کی ہدایت پر لندن پہنچنے والے وفد میں خواجہ محمد آصف، رانا تنویر، سردار ایاز صادق، مریم اورنگزیب ودیگر شامل ہیں۔
شہباز شریف کے زیر صدارت (ن) لیگ کا مشاورتی اجلاس جمعہ کو ہوگا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق لیگی رہنماؤں نے ہیتھرو ایئرپورٹ پر میڈیا کے سوالات کا جواب دینے سے انکار کردیا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ میں نے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کے الزامات کے بارے میں سنا ہے لیکن ابھی کوئی بات نہیں کرنا چاہتی جبکہ خواجہ آصف کا بھی کہنا تھا کہ وہ کسی قسم کی کوئی بات اس وقت نہیں کرنا چاہتے۔