اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈاکٹر عاصم حسین کو سابق صدر آصف علی زرداری کے میڈیکل بورڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ سینیٹ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین رحمن ملک نے انھیں میڈیکل بورڈ میں شمولیت کی ہدایت کی تھی۔
سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو آصف علی زرداری کے ذاتی معالج ڈاکٹرعاصم حسین کو میڈیکل ٹیم میں شمولیت سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔
رحمان ملک نے آصف علی زرداری کے میڈیکل ٹیم میں ان کے ذاتی معالج کا معاملہ سینیٹ کمیٹی برائے داخلہ میں اٹھایا تھا۔ چیئرمین کی ہدایات پر 30 نومبر کو آصف علی زرداری کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کو میڈیکل بورڈ میں شامل کیا گیا۔