اسلام آباد: (دنیا نیوز) جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں گرفتار سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت مزید بگڑ گئی۔
اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں زیر علاج سابق صدر آصف علی زرداری کی دھڑکن میں اضافہ کے ساتھ ساتھ دل کی تکلیف بھی بڑھ گئی ہے۔ سابق صدر کے اہلخانہ کے ان کے دل کے آپریشن کرانے پر غور شروع کر دیا ہے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کو پہلے بھی اسٹنٹ ڈالے جا چکے ہیں، ڈاکٹرز نے خدشہ ظاہر کیا ہے موجودہ صورتحال میں دل کا آپریشن خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔