اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری کا پمز ہسپتال میں طبی معائنہ مکمل کر لیا گیا ہے، ہسپتال ذرائع کے مطابق ان کی طبیعت میں مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق آصف زرداری کا بلڈ پریشر اور شوگر لیول بہتر نہیں ہو سکا ہے۔ پمز کے میڈیکل بورڈ نے سابق صدر کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
ڈاکٹرز نے آصف زرداری کا شوگر لیول نارمل کرنے کیلئے انسولین میں اضافہ کر دیا ہے جبکہ دل کے چند مزید ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے۔ ان کی کمر اور گردن میں درد برقرار ہے اس لیے فزیو تھراپی ابھی جاری ہے۔