مائنس عمران خان کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، جہانگیر ترین

Last Updated On 08 December,2019 04:54 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ چودھری برادران سے ملاقات ہوئی، ان کے کوئی تحفظات نہیں، مائنس عمران خان کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔

لاہور میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے، قانون سازی کا اختیار رکھتی ہے۔ سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ ریویو میں جانا ہے یا قانون بنانا ہے؟

جہانگیر ترین نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کیا۔ ہم تو ملکی معیشت کو بہتر کر رہے ہیں۔ اپوزیشن کا بویا ہوا ہم کاٹ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا صاحب کا پتا نہیں چلتا کبھی آتے کبھی جاتے ہیں۔

مریم نواز کے بیرون ملک جانے کی درخواست بارے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ جن پر کیسز وہ سب لوگ باہر جانا چاہتے ہیں۔ نواز شریف کا خیال رکھنے کے لیے شہباز شریف موجود ہیں۔