راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ڈان اخبار میں پاک ایران بارڈر پر مشترکہ پیٹرولنگ کے حوالے سے چھپنے والی خبر بے بنیاد اور غلط، ایسی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک ایران سرحد پر دونوں افواج کی مشترکہ پیٹرولنگ کی خبر کی ترجمان مسلح افواج میجر جنرل آصف غفور نے سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دیدیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ڈان اخبار میں پاک ایران بارڈر پر مشترکہ پیٹرولنگ کے حوالے سے چھپنے والی خبر بالکل غلط ہے اور ان اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں۔
News published by Dawn today titled “Pak-Iran Forces jointly conduct border patrolling” is factually incorrect. There is no joint patrolling anywhere on Pakistani Borders. Patrolling/ operations if required are always on respective sides by respective forces through coordination. pic.twitter.com/9MnC0lbKMT
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 9, 2019