راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے 39ویں قومی شوٹنگ مقابلوں کی تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تینوں مسلح افواج اور دیگر اداروں کے 953 نشانہ بازوں نے مقابلوں میں شرکت کی۔ سب سے بڑا فوجی شوٹنگ اعزاز منگلا کور کے سپاہی محمد ندیم کو دیا گیا جبکہ صدر کپ نیشنل ٹرافی آرمی ٹیم کے لیفٹیننٹ کرنل (ر) ادریس رشید کے نام رہی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
آرمی چیف، رائفل اور پستول میچ پاکستان آرمی نے جیتا۔ چیف آف نیول سٹاف رائفل میچ اور چیف آف ایئر سٹاف پسٹل مقابلوں میں پاک آرمی کے نشانہ باز فاتحہ قرار دیئے گئے۔ نشانہ بازی میں جنگی کارروائیوں میں زخمی افسروں اور جوانوں نے بھی حصہ لیا۔